اہل بیت(ع) نیوز ایجنس۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر کرگل میں ہر سال کی طرح اس سال بھی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے رسول مقبول اسلام رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی (ص) کی پُرملال رحلت اور آپ کے دلبند عزیز نور چشم زہراء فرزند علی مرتضیٰ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شھادت کے موقع پر ایک عظیم الشان جلوس عزا ء برآمد ہوا، جس میں علماء اور معزز شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی، جلوس جامع مسجد سے نکل کر مین بازاروں سے ہوتے ہوئے ہیڈ آفس امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے سامنے حسینی پارک میں اختتام پذیر ہوا جلوس میں شامل عزاداران حضرت رسول خدا (ص) اور آپ کے نور چشم امام حسن مجتبیٰ (ع) کے سوگ میں پُرسوز نوحہ جات کے ساتھ سینہ زنی کررہے تھے اور ساتھ میں زمانے کے اسلام ستیز دشمن امریکا اور اسرائیل کے خلاف فلگ شگاف نعرے بلند کر رہے تھے۔
ادھر بسیج زینبیہ کے اہتمام سے اِنڈور اسٹیڈیم میں خواتین کیلئے مجلس برگذار ہوئی مجلس کے بعد خواتین بھی جلوس کی شکل میں اِنڈور سٹیڈیم سے دلسوز نوحہ خوانی کے علاوہ دشمنان اسلام کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے حسینی پارک تک آئیں ہوئی تھیں حسینی پارک میں جلوس پہونچنے پر چیئرمین آئی کے ایم ٹی شیخ محمد حسین لطفی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حضور اکرم (ص) اور آپ کے نواسہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام الناس کو رسول مقبول اسلام کے احسانوں کا پاس و لحاظ رکھنے کہ ہدایت دی، انہوں نے یمن، شام، عراق اور فلسطین میں ہورہے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر تو غیر آج حضور (ص) کے نام لیوا آکر مسلمانوں کا قافیہ حیات تنگ کرنے میں لگے ہیں، یمن میں آل سعود کے جانب سے ہورہے حملوں میں معصوم بچوں کی شھادت اسی کی ایک زندہ مثال ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲