11 دسمبر 2015 - 13:06
ڈھائی ملین سے زیادہ زائرین مشہد مقدس پہنچ گئے

ڈھائی ملین سے زیادہ زائرین مشرقی ایران میں واقع شہر مشہد مقدس پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بارگاہ رضوی کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کی تعداد ڈھائی ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ صوبائی حکام کے مطابق دو لاکھ سے زیادہ زائرین مختلف علاقوں سے پیدل سفر کر کے مشہد مقدس پہنچے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مشہد مقدس پہنچنے والے زائرین کی تعداد تین ملین سات لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ ہفتہ بارہ دسمبر کو فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم شہادت منایا جائے گا۔ حضرت امام رضا علیہ السلام نے انتیس صفر سن دو سو تین ہجری قمری کو جام شہادت نوش فرمایا تھا۔

۔۔۔۔۔۔

/169