4 دسمبر 2015 - 19:48
سعودی عرب کے شہر’’ الربوعہ‘‘ پر یمنی فوج کا قبضہ+ تصاویر

یمنی فوج نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں واقع شہر الربوعہ پر قبضہ کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں واقع شہر الربوعہ پر قبضہ کر لیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی نے الربوعہ شہر پر یمنی فوج کے قبضے کی تصاویر شائع کر کے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے سرحدی صوبے نجران میں پیشروی اختیار کرتے ہوئے فوجی اڈے الشرفہ پر قبضہ کر لیا ہے۔
المسیرہ نیوز نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج الشرفہ فوجی ٹھکانے کو مارٹر گولے سے نشانہ بنانے کے بعد اس اڈے میں داخل ہوئی اور اس میں موجود اسلحہ جات اور فوجی ساز و سامان پر قبضہ کر لیا۔
یمنی فوج نے صوبہ نجران پر قبضہ کرنے کے بعد صوبہ عسیر کے شہر الربوعہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب کے تین صوبے نجران جیزان اور عسیرہ یمنی فوج کے نیم قبضے میں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲