2 دسمبر 2015 - 18:31
شامی فوج کو روسی فضائیہ کی بھر حمایت حاصل

دہشت گردوں کے خلاف شامی فو ج کی پیشقدمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ترکی کی سرحد کے قریب واقع شہر لاذقیہ کے مزید دو علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ اپرعرافیت اور لوئرعرافیت نامی دونوں علاقے اس وقت شامی فوج کے مکمل کنٹرول میں ہیں اور دہشت گرد وہاں سے پسپا ہوگئے ہیں۔

شامی فوج نے دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد لاذقیہ کے نواح میں واقع دیر حنا کی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

حمص سے ملنے والی خبروں کے مطابق شامی فوج نے ایک خفیہ کارروائی کے دوران بم نصب شدہ دوگاڑیوں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں ناکارہ بنا دیا ہے۔ جبکہ حمص میں دہشت گردوں کی متعدد توپ بردار گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔

شامی فوج کو ان کارروائیوں کے دوران روسی فضائیہ کی بھر حمایت حاصل رہی۔

روس نے شامی حکومت کی درخواست پر تیس ستمبر سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں شام کی زمینی صورتحال میں زبردست تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169