2 دسمبر 2015 - 07:11
پاراچنار، پہاڑی علاقوں سے شلوزان پر مزائیل سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کرم ایجنسی کے علاقہ شلوزان پر میزائیل سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کرم ایجنسی کے علاقہ شلوزان پر میزائیل سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق اپر کرم کے علاقہ شلوزان پر شلوزان تنگی کے پہاڑی علاقوں سے میزائیل سے حملہ کیا گیا جو شلوزان گاؤں میں درختوں پر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیٹیکل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲