اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انقلاب اسلامی کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ داعش دہشت گردوں کی طرف سے غیر انسانی اقدامات اور وحشیانہ مظالم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے.
یہ بات رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تہران کے دورے پر آنے والے ترکمنستان کے صدر 'قربانقلی بردی محمد اف' کی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے فرمایا کہ دہشت گردوں کے ہاتہوں انسانوں کے سر قلم کرنے اور زندہ جلانے جیسے وحشیانہ مظالم اسلام کے خلاف سازش اور دہشت پہیلانے کی علامت ہیں.
سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ اسلام امن، بہائی چارے، جذبے اور اخوت کا دین ہے اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے.
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ اقوام اسلامی سرگرمیوں میں بڑہ چڑہ کر حصہ لیں اور منطقی بنیادوں کی تحریکوں کو مضبوط کریں.
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکمانستان کے درمیان موجود قریبی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے کئی مواقع موجود ہیں اور ایران اور ترکمانستان کی عوام آپس میں رشتہ داروں کی طرح ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲