22 نومبر 2015 - 14:17
ایران کی مالی کے ریڈیسن ہوٹل پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مالی کے ریڈیسن ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابر انصاری نے مالی کے ریڈیسن ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ داعش دہشت گرد دنیا کے لئے خطرہ ہیں۔

.......

/169