اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور بهارت کے اعلی حکام نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے.
گزشتہ روز بهارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسلامی جمهوریہ ایران کے نائب وزیر برائے کان کنی، صنعت اور تجارت ولی الله افخمی راد اور ان کی بهارتی هم منصب ریتا تیوتیا نے باہمی تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کو حوالے سے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے.
ولی الله افخمی راد کی قیادت میں اعلی سطحی ایرانی وفد بهارتی حکام کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کے لئے گزشتہ منگل کی روز نئی دہلی پہنچا.
بهارتی تجارتی وفد نے اپریل میں اسلامی جمهوریہ ایران کا دوره کیا تها جس کے بعد ایرانی حکام کی جانب سے بهارت کا یہ دره کیا گیا جس کا مقصد دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو وسیع کرنا هے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲