17 نومبر 2015 - 18:43
داعش پر امریکی اتحاد کے تازہ حملے، تیل سے بھرے 116 ٹرک تباہ

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق شام میں اتحادیوں کے حملے میں داعش کے تیل سے بھرے 116 ٹرک تباہ ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے مطابق شام میں اتحادیوں کے حملے میں داعش کے تیل سے بھرے 116 ٹرک تباہ ہو گئے ہیں۔ پنٹا گون کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ داعش کے زیر قبضہ علاقے البوکمال میں یہ کارروائی کی گئی۔ فضائی حملے کے وقت ایک ڈپو میں کھڑے ٹرکوں میں تیل بھرا جا رہا تھا۔ شام میں امریکہ کی کمان پرداعش کے تیل کے ٹرکوں پر پہلے بھی حملے کیے جا چکے ہیں تاہم کسی ایک حملے میں تباہ ہونے والے سب سے زیادہ ٹرک ہیں۔ داعش کی آمدن کا بڑا حصہ تیل کی بلیک مارکیٹ میں فروخت سے آتا ہے۔

.......

/169