12 نومبر 2015 - 20:20
بیروت؛ ضاحیہ کے شیعہ نشین علاقے میں خود کش حملے، دسیوں شہید اور زخمی+ تصاویر

لبنان کے دار الحکومت ضاحیہ کے شیعہ نشین علاقے ’’برض البراجنہ‘‘ میں دو خودکش حملے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے دار الحکومت ضاحیہ کے شیعہ نشین علاقے ’’برض البراجنہ‘‘ میں دو خودکش حملے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق خود کش حملہ آوروں نے ضاحیہ کی بھیڑ بھاڑ والی سڑک الحسینیہ میں واقع حسینیہ امام حسین (ع) کے قریب دو دھماکے کئے جن کے باعث ۴۱ افراد شہید اور ۱۸۱ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بیرورت کے ہسپتالوں نے زخمیوں کے لیے خون کا مطالبہ کیا ہے۔
لبنان کے وزیر اعظم تمام سلام نے ان دھماکوں کے بعد کل جمعہ کو عمومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ بیروت کا جنوبی علاقہ ضاحیہ جو شیعہ نشین علاقہ ہے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ تکفیری دھشتگردوں کے حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲