اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے اتوار کی صبح ایک امام بارگاہ کے باہر رکھے گئے دس کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں سنیچر کی شام سے خواتین کی مجلس عزا کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بم کی موجودگی پر مجلس وقت سے قبل ختم کر دی گئی۔بم دودھ کے ایک ڈبے میں چھپا کر امام بارگاہ کے باہر رکھا گیا تھا۔اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ مقامی شیعہ آبادی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ سخت سیکیورٹی کے باوجود بارودی مواد امام بارگاہ تک کیسے پہنچا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169