8 نومبر 2015 - 11:46
شیخ احمد بدرالدیں حسون: داعش کے مکمل خاتمے تک فضائی اور زمینی حملے جاری رہیں گے

شام کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ داعش کے مکمل خاتمے تک روس کے فضائی اور شامی فوج کے زمینی حملے جاری رہیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدیں حسون نے ماسکو میں منعقدہ عالمی اسلامی کانفرنس کے موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے عوام روس کے ہوائی حملوں کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ روس کا مقصد دہشتگردی بالخصوص دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنا ہے۔

مفتی اعظم نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ روس، دہشتگردوں کے مقابلے میں شامی عوام کی حمایت کررہا ہے اوردہشتگردی کے خلاف اس جنگ کے بارے میں مغربی میڈیا کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ شام کے مفتی اعظم نے اس الزام کے جواب میں کہ روس شیعوں اور بشار اسد کے دفاع کے لئے شام میں آیا ہے کہا، ہم شام میں شیعہ اور سنی مسلمان میں کسی فرق کے قائل نہیں ہیں۔

.......

/169