اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعے کے روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں جامع مشترکہ ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد اور ایران کے ایٹمی مسئلے کے مکمل طریقے سے حل کئے جانے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے-
وانگ یی نے کہا کہ چین اور امریکہ نے ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل میں اچھا تعاون کیا ہے اور یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا- چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں چین دیگر فریقی ملکوں کے ساتھ ضروری ہم آہنگی عمل میں لانے اور اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے-
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی، ایران کے ایٹمی مسئلےکے حل کے لئے حالیہ برسوں کے دوران چین کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چین اور امریکہ دیگر فریق ملکوں کے ساتھ مل کر جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنی کوششیں، اور اراک کے بھاری پانی کے تحقیقاتی ری ایکٹر کی تعمیر نو جاری رکھیں گے-
چینی وزیر خارجہ نے ویانا اجلاس میں شام کے بارے میں ہونے والے سمجھوتے کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر شام کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے ہی حل کئے جانے کی ضرورت ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169