6 نومبر 2015 - 17:05
امام خامنہ ای فلسطین، لبنان اور عراق کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

عراق کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین اورعراقی حزب اللہ النجوبا کے سربراہ نے ایران کی رضارکار قدس فورس کے کمانڈر بریگئڈیر جنرل قاسم سلیمانی کو اسلامی دنیا کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ انہوں نے مقاومتی تحریکوں کو آپس میں جوڑنے میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق السومریہ نیوز کے ساتھ انٹریو میں ’’شیخ اکرم القابی ‘‘نے ایران کی رضارکار قدس فورس کے کمانڈر بریگئڈیر جنرل قاسم سلیمانی کو اسلامی دنیا کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ انہوں نے مقاومتی تحریکوں کو آپس میں جوڑنے میں غیر معمولی کردارادا کیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمات میں سرگرم اسلامی مقاومتی گروہوں اور رضاکاروں کو آپس میں جوڑنے میں جنرل قاسم سلیمانی کا اہم رول ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مشکل حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران جس طرح عراقی عوام کے ساتھ  شانہ بہ شانہ کھڑا رہا ہے اُسے عراقی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی  ۔

انہوں نے کہاکہ ایران کی رضاکار فوج پاسداران انقلابی اسلامی نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کی سیکورٹی کی ضمانت ہے ۔

القابی نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای فلسطین ،لبنان اورعراق کی مظلوم عوام و اسلامی مقاومتی تحریکوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲