اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی عوامی رضا کار فورس شورائ الحشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی نے تاکید کی ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کا زیادہ تر بوجھ عوامی رضا کار فوج اٹھا رہی ہے اس لیے کہ وہ زمین کو آزاد کروانے کے بعد اس کو پاک کرتے ہیں اور ازادی کے بعد اس کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے کر اس کی حفاظت کرتے ہیں ۔
الاسدی کہ جو ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے نے مزید کہا کہ صوبہء صلاح الدین میں جاری جنگ کا زیادہ تر بوجھ عوامی رضا کاروں کی بہادرفوج تحمل کر رہی ہے اس لیے کہ ان کا اعتماد ہے کہ داعش کے ناپاک وجود سے اپنی سر زمین کو پاک کروانے کی فوجی کاروائی میں شرکت کی جانی چاہیے ۔
انہوں نے اعلان کیا عوامی رضا کار فوج نے بیجی کے تقریبا ۱۵۰۰ مربع کیلو میٹر کے علاقے کو داعش کے وجود کی لوث سے پاک کروانے کے بعد اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے اور وہ صلاح الدین کو مکمل طور پر آزاد کروانے کے لیے تیار ہیں اور موصل کی آزادی کی کاروائی میں شرکت کے لیے بھی وہ ہر وقت آمادہ ہیں ۔
عوامی رضا کار فوج کے ترجمان نے لبیک یا رسول اللہ نامی کاروائی کو الگ نوعیت کی اور تیز ترین کاروائی بتاتے ہوئے تصریح کی داعش والوں نے سامراء میں العباسیہ کے علاقے میں حالات سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے جو شگاف اور خلاء ایجاد کیے تھے عوامی رضا کاروں کی فوج انہیں بھرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور سیلو کے علاقے تک پہنچ گئی ہے یہاں تک کہ سیکیوریٹی فورسز اس علاقے میں متمرکز ہو چکی ہیں اور ان فوجوں نے داعشیوں کو ہر طرف سے اپنے محاصرے میں لے کر انہیں تار مار کر دیا ہے ۔
الفرات کی رپورٹ کی بنیاد پر عوامی رضا کاروں کے لیے جو بجٹ مخصوص کیا گیا ہے ترجمان نے اسے ان کی غذا اور ہتھیاروں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا عوامی رضا کار اس وقت داعشیوں کے ساتھ آمنے سامنے کی جنگ لڑ رہے ہیں ، ۔
الاسدی نے مرحلہ دوم کی لبیک یا رسول اللہ کی کاروائی میں کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی اس میں داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے کہ جو اس سے پہلے کی تمام جنگوں سے زیادہ ہے یہاں تک کہ ان کے مرنے والوں کی تعداد ۹۲۰ تک پپہنچ گئی ہے اور یہ تعداد ان اجسام کے علاوہ ہے جو انہوں نے اٹھا لیے تھے اسی طرح اس نبرد میں دسیوں داعشی قید ہوئے ہیں ۔
اس ترجمان نے تصریح کی کہ الانبار کی جنگ مرکزی اور محوری جنگ ہے اور ہم نے تمام ضروری تیاری چند ماہ پہلے ہی کر لی تھی اور اس سلسلے میں زمینی اور ہوائی فوج کے ساتھ ہمارا مکمل تعاون ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ الانبار میں عوامی رضاکاروں کی موجودگی کے کافی شواہد موجود ہیں جن میں صقلاویہ کی جنگ ، فلوجہ اور الجسر الیابانی اور الثر ثار وغیرہ کا محاصرہ قابل ذکر ہیں ۔
الاسدی نے تصریح کی آیندہ ہفتوں میں ہم الرمادی کو مکمل طور پر داعشیوں کے وجود ناپاک سے آزادی کا نظارہ دیکھیں گے اور موسم نے بھی بہادر عوامی رضا کاروں کی جنگ میں مدد کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲