اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام ہوشیار اور بیدار ہیں- ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اغیار کے اثر و رسوخ، سامراج اور امریکا کے اقدامات اور طرز عمل نیزاس کی تاریخ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اوراپنے قومی مفادات اور مستقبل کی راہوں کی انہیں پوری طرح شناخت ہے-
ڈاکٹر حسن روحانی نے چارنومبر سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کو ایرانی عوام کی استقامت و پامردی کا راستہ بتایا اور کہا کہ ایرانی عوام کی تاریخی استقامت اور قومی دنوں سے انقلاب کے استحکام اور آپسی اتحاد کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط بنانے کےلئے استفادہ کرنا چاہئے- انہوں نے کہا کہ ہمیں ایران کے اندر اغیار کے ہر قسم کے اثرو رسوخ کا حقیقی معنوں میں مقابلہ کرنا ہوگا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169