4 نومبر 2015 - 16:51
شام کے بارے میں ایران کی پالیسی منطقی اصولوں پر استوار ہے: جواد ظریف

محمد جواد ظریف نے شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شام کے بارے میں ایران کی پالیسی منطقی اور ثابت اصول پر استوار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شام کے بارے میں ایران کی پالیسی منطقی اور ثابت اصول پر استوار ہے۔ ظریف نے کہا کہ کہ ایران کا شام کے بحران کو سیاسی طریقہ سے حل کرنے پر اعتقاد ہے۔

اس ملاقات میں شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کی حمایت کے سلسلے میں ایران کے اقدامات تاریخ میں ثبت ہوجائیں گے اور شامی عوام اور شامی حکومت،  ایران کے اقدامات کے شکر گزار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲