1 نومبر 2015 - 18:38
اسرائیلی فوج کی درندگی، شیر خوار بچے سمیت 2 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت القدس: فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 8 ماہ کے بچے سمیت 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 8 ماہ کے بچے سمیت 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 8 ماہ کا فلسطینی بچہ شہید ہو گیا، نابلس شہر میں چاقو سے حملے کے الزام میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف ہیبرون میں چاقو کے حملوں میں شہید کیے گئے 3 نوجوانوں 17 سالہ طارق النتشح‘ کمسن باشر اور حسام الجابری کے جنازوں میں سینکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی اور شدید احتجاج کیا.

.......

/169