اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے بدھ کے دن ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ فوج نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں بوکوحرام کے خلاف اپنے آپریشن میں تین سو اڑتیس افراد کو آزادا کرالیا ہے جن کی اکثریت عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے۔ نائیجیریا کی فوج نے بتایا ہے کہ جن لوگوں کو بوکوحرام کی قید سے آزاد کرایا گیا ہے ان میں ایک سو بانوے بچے اور ایک سو اڑتیس خواتین ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ بوکو حرام دو ہزار نو سے نائیجیریا میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مصروف ہے- اس دہشت گرد گروہ نے دو ہزار پندرہ میں اپنی سرگرمیوں کا دائرہ چاڈ اور کیمرون کے سرحدی علاقوں تک پھیلا دیا ہے۔ دو ہزار نو سے اب تک بوکوحرام کے دہشت گردانہ حملوں میں سترہ ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور تقریبا پندرہ لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔
.......
/169