29 اکتوبر 2015 - 07:39
شام کے بارے میں ظریف کے ساتھ موگرینی اور اشٹائن مائر کی ٹیلیفونی گفتگو

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور جرمنی کے وزیر خارجہ نے، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونی گفتگو کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ "فیڈریکا موگرینی" اور جرمنی کے وزیر خارجہ "فرانک والٹر اشٹائن مائر" کے ساتھ بدھ کے روز، ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونی گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بات چیت ہوئی-

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بدھ کو کہا کہ شام کے تعلق سے جمعے کو ویانا میں ہونے والی کانفرنس میں ایران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس کی بنیاد پر وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کے ساتھ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
امریکی وزرات خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے بحران کے تعلق سے ایک سیاسی راہ حل کے حصول کے سلسلے میں چند فریقی اجلاس، جمعے کو ویانا میں منعقد ہو رہا ہے-
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں چند فریقی مذاکرات جاری رہیں گے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169