27 اکتوبر 2015 - 16:04
سعودی عرب میں مسجد میں خود کش حملے میں 3 افراد جاں بحق + تصاویر

سعودی عرب کے علاقہ نجران میں مسجد میں خود کش حملے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے علاقہ نجران میں مسجد میں خود کش حملے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی علاقے نجران میں نماز مغرب کے وقت ایک وہابی خود کش حملہ آور مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خودکش حملے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد سعودی عرب میں متعدد شیعہ مساجد کو اپنی بربریت اور خودکش حملوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
.......
/169