اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف تشکیل پانے والے نام نہاد اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کی رات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے حلب کے بجلی گھر کو تباہ کر دیا۔
شام کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کی اس جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں شہر حلب کے بیشتر علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی اور تقریبا پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔
شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد کے لڑاکا طیارے، بنیادی تنصیبات پر بدستور حملے کر رہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے بھی امریکہ کے دو ایف سولہ طیاروں نے حلب کے مشرق میں واقع الرضوانیہ کے علاقے میں دو بجلی گھروں پر بمباری کی تھی۔
واضح رہے کہ عراق و شام میں گذشتہ ایک سال سے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر نام نہاد امریکی اتحاد کے جاری حملوں کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ داعش دہشت گرد گروہ، ختم نہیں ہوا بلکہ اس گروہ نے عراق و شام میں دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بعض علاقوں پر قبضہ بھی کیا ہے۔
.......
/169