19 اکتوبر 2015 - 09:34
ایران کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں محرم فوجی مشقوں کے آخری مرحلے کا آغاز

ایران کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں مسلح افواج کی جاری محرم فوجی مشقوں کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کی محرم فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیر جنرل محمد محمودی نے کہا ہے کہ فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں فضائیہ کے بمبار طیاروں کے تعاون سے سریع الحرکت فوج کی کارروائی، جنگی ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ، توپ و ٹینک سے بھاری گولہ باری، ایف چار جنگی طیارے کے ذریعے عکس برداری اور وسیع بمباری اور اسی طرح فوجیوں کی فوری منتقلی جیسی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اینٹی ایر کرافٹ سسٹم کی رونمائی ہو گی۔

دفاعی توانائی بڑھانا، نئے تربیتی طریقوں پر عمل اور مختلف قسم کی جدید جنگی حکمت عملی کو آزمانا، محرم فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں شامل ہے۔

دوست اور پڑوسی ملکوں کے لیے ان فوجی مشقوں کا پیغام امن، دوستی اور ہمدلی اور دشمنوں کے لیے ان کے خطرات کے مقابلے میں آمادگی کا اعلان ہے۔ محرم فوجی مشقوں میں ایرانی ساخت کے مختلف قسم کے فوجی ساز و سامان استعمال کیا جارہا ہے جن میں مختلف بمبار طیارے، لڑاکا طیارے، فوجیوں کو منتقل کرنے والے طیارے اور ایندھن پہنچانے والے طیارے بھی شامل ہیں۔

.......

/169