اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے ڈھاکہ کی ڈیفوڈیل انٹر نیشنل یونیورسٹی(Daffodil International University) میں خطاب کیا۔
آیت اللہ اختری نے یونیورسٹی کے طالبعلموں، اساتید، دانشوروں اور بعض علمائے اہل سنت کے ساتھ منعقد ہوئے اس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی اور دشمنوں کے پروپیگنڈوں سے مسلمانوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل کے خطاب کے بعد حاضرین نے ان سے مصافحہ کیا اور ان کے یونیورسٹی میں آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲