اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں تکفیری دھشتگردوں کے ساتھ جنگ میں دو ایرانی کمانڈروں کی شہادت واقع ہو گئی۔
’’فرشاد حسونی زادہ‘‘ اور ’’ حمید مختار بند‘‘ نامی دو ایرانی کمانڈر شام میں دھشتگردوں کے ساتھ جاری جنگ میں شہید ہو گئے۔ تاہم ان کے تشییع جنازہ کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ اسلامی کے ایک جنرل ’’حسین ہمدانی‘‘ شام کے صوبہ حلب میں شہید ہو گئے تھے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲