11 اکتوبر 2015 - 11:04
غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےمزید 2 فلسطینی شہید

غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےمزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےمزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی فوج کی بدترین دہشت گردی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد بے گناہ فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کیا جاچکا ہے جب کہ اسرائیلی درندگی میں اب تک 145 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق غزہ کی سرحد کے قریب صہیونی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 نوعمر فلسطینی لڑکے شہید ہوگئے جن کی عمریں صرف 13 اور 15 برس تھیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ 11 روز سے جاری خونی جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 19 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ کئي درجن فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

.......

/169