11 اکتوبر 2015 - 10:33
ایران کے دارالحکومت تہران میں سپاہ اسلام کے عظيم کمانڈر کا تشییع جنازہ + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سپاہ اسلام کے اہم اور عظيم جنرل شہید حسین ہمدانی کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، شہید ہمدانی شام میں فوجی مشیر کی حیثیت سے دوران ماموریت درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سپاہ اسلام کے اہم اور عظيم جنرل شہید حسین ہمدانی کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، شہید ہمدانی شام میں فوجی مشیر کی حیثیت سے جمعرات کی شب اس ملک کے صوبہ حلب کے قریب دوران ماموریت درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

شہید حسین ہمدانی کی تشییع جنازہ میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شہید حسین ہمدانی کی لاش آج تہران میں تشییع کے بعد ہمدان منتقل کی جائے گئی اور کل ہمدان میں شہید حسین ہمدانی کا تشییع جنازہ ہوگا اور ہمدان میں ہی انھیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

.......

/169