11 اکتوبر 2015 - 06:17
بحرین کے سیاسی گروہوں اور تنظیموں نے صیہونی جرائم پر شدید ردعمل ظاہر کیا

بحرین کے سیاسی گروہوں اور تنظیموں نے صیہونی جرائم پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عرب ممالک کے سرکاری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ ہرطرح کے سفارتی ، تجارتی، اور ثقافتی تعلقات ختم کر دیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے الوفاق، وعد، مجمع ملی ، ترقی پسند ٹریبیون اور جمعیت برادری گروہوں نے سنیچر کو ایک بیان جاری کر کے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی مذمت کی ہے - بحرین کے سیاسی گروہوں اور تنظیموں نے صیہونی جرائم پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عرب ممالک کے سرکاری اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ ہرطرح کے سفارتی ، تجارتی، اور ثقافتی تعلقات ختم کر دیں- بحرین کی آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت کے مخالف سیاسی گروہوں نے اس اعلامیے میں فلسطین کی آزادی اور قدس کو دارالحکومت بناتے ہوئے خود مختار فلسطینی حکومت کی تشکیل کے لئے استقامت جاری رکھنے کی غرض سے ملت فلسطین کے لئے سیاسی اور مالی مدد فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا- بحرین کے حکومت مخالف گروہوں نے صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کو ملنے والی مدد اور اسرائیل کے حق میں ویٹو کے وعدے، فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم جاری رہنے کا عامل ہیں- بحرینی سیاسی گروہوں کے اس اعلامیے میں ملت فلسطین کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جرائم پر خاموشی پر عالمی برادری بالخصوص عرب ممالک اور اداروں کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے- قابل ذکر ہے کہ غرب اردن اور مقبوصہ قدس کے مختلف علاقے گذشتہ ایک ہفتے سے صیہونی فوجیوں کی یلغار کا نشانہ بنے ہوئے ہیں - ان علاقوں میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں اب تک کئی فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہو چکے ہیں-

.......

/169