10 اکتوبر 2015 - 07:58
آیت اللہ اراکی: مسلم امہ کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتوں کا محتاج نہیں ہونا چاہیے

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دبیر کل تقریب بین المذاہب نے تجویز دی کہ مسلمان ممالک پر مشتمل ایک نمائندہ کمیٹی تشکیل دی جائے، جو عالم اسلام کے سلگتے مسائل کا حل پیش کرے۔ مسلم امہ کو اپنے مسائل کے خل کے لئے اقوام متحدہ، امریکہ یا برطانیہ کا محتاج نہیں ہونا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق معرفت، محبت اور اطاعت الہی کی بدولت حقیقی اسلامی معاشرہ کا قیام ممکن ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کی پاکستان میں کاوشیں لائق تحسین ہیں، پاکستان عالم اسلام کا نہایت اہم ملک ہے۔ اتحاد امت کے لئے مجمع تقریب بین المذاہب، ملی یکجہتی کونسل کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار آیت اللہ محسن اراکی، سیکرٹری جنرل عالمی مجمع التقریب بین المذاہب الاسلامیہ نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دبیر کل تقریب بین المذاہب کا کہنا تھا کہ آج کے پروگرام میں پیش کی جانے والی تجاویز کو اکٹھا کیا جائے تاکہ ان پر غور و خوض کیا جا سکے۔ انہوں نے تجویز دی کہ مسلمان ممالک پر مشتمل ایک نمائندہ کمیٹی تشکیل دی جائے، جو عالم اسلام کے سلگتے مسائل کا حل پیش کرے۔ مسلم امہ کو اپنے مسائل کے خل کے لئے اقوام متحدہ، امریکہ یا برطانیہ کا محتاج نہیں ہونا چاہیے۔


منعقدہ تقریب میں ایران سے آئے وفد نے شرکت کی، جس کی سربراہی آیت اللہ محسن اراکی، سیکرٹری جنرل عالمی مجمع التقریب بین المذاہب الاسلامیہ کر رہے تھے، وفد میں محترم حجۃ الاسلام سید علم الھدیٰ، محترم حجۃ الاسلام اوحدی، محترم مولوی نظیر احمد سلام، مجلس خبرگان ایران (اہل سنت عالم دین) محترم حجۃ الاسلام سید جلالی، محترم آقای عسکری دوست شامل تھے۔ تقریب میں شہاب الدین دارائی، کلچرل قونصلر سفارت اسلامی جمہوری ایران، قاسم مرادی، ڈپٹی کلچرل قونصلر سفارت اسلامی، جمہوری اسلامی ایران، اسلام آباد بھی شریک تھے۔ اسلام آباد میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے نمائندہ وفود شریک تھے۔

.......

/169