اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مازندران کے نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ نوراللہ طبرسی نے ۸اکتوبرکو جامعہ مدرسین کےاجلاس میں اپنے خطاب کے دوران روزمباہلہ کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے منیٰ کے دردناک واقعہ پرتعزیت پیش کی ہےاوراسے امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم مصیبت قراردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ ہم امید کرتے ہیں اس غلط مینجمنٹ کی بنا پرشہید ہونے والے حاجیوں اوراس عظیم ظلم کی بنا پراللہ تعالیٰ آل سعود کو تباہ وبرباد کردے۔
آیت اللہ طبرسی نے سانحہ منیٰ کے بعد ملک میں عام سوگ کےاعلان پرمبنی قائد انقلاب اسلامی کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کے ساتھ اس انسانی سانحہ کے وقوع کے اصلی اسباب کو مشخص کرنا چاہیے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ حضرت امام خامنہ ای کی ولایت فقیہ کی نعمت پرہمیں اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرنا چاہیے اوراس عظیم نعمت کی قدرکرنی چاہیے۔
.......
/169