اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ منی میں اٹھاون ہندوستانی حاجیوں کے جانبحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ابھی اٹھہتر سے زائد ہندوستانی حجاج کرام لاپتہ ہیں ۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے جانبحق حاجیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی حکومت نے بہت سارے سانحہ منیٰ کے مرحومین کو ورثا کی اجازت کے بغیر ہی دفن کردیا ہے جس کے خلاف مختلف افریقی ملکوں کے مسلمانوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
گزشتہ چند دنوں ہندوستان کی بہت سی سیاسی شخصیات اور علمائے کرام نے بھی حج کے دوران سعودی بد انتظامی پر سخت تنقید کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲