2 اکتوبر 2015 - 12:36
ایران علاقے میں امن و اقتدار کا گہوارہ ہے: محسن رضائی

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران علاقے میں امن و اقتدار کا گہوارہ ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی توانائیوں اور داخلی استحکام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت علاقے میں طاقت کا مرکز ہے اور علاقے کے ممالک میں امن و استحکام بحال کر سکتا ہے-

 جنرل محسن رضائی نے علاقے میں سعودی عرب کی تخریبی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے سلسلے میں ہم فی الحال صبر و تحمل سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جو حالت ہم دیکھ رہے ہیں اس کی بنیاد پر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ ملک اپنا غیر منطقی رویہ جاری رکھے گا اور اس کا ثبوت ، عراق اور شام میں ریاض کی تخریبی مداخلت ہے۔

 تشخیص مصلت نظام کونسل کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ البتہ ، اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کے سامنے ہم سعودی عرب کو کچھ نہیں سمجھتے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں یاد ہے کہ سعودی عرب نے ماضی میں صدام کی حمایت کی اور اعتراف کیا کہ اس نے ایران کے خلاف جنگ میں صدام کو تیس ارب ڈالر دیئے اور صدام نے کویت پر قبضے کے بعد سعودی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے تمھارے لئے ایران کے ساتھ جنگ میں دسیوں ہزار عراقی جوانوں کو بھینٹ چڑھا دیا۔

محسن رضائی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب کے سابق حکمراں بعض کام پردے کے پیچھے رہتے ہوئے انجام دیتے تھے اور علاقے کے ممالک پر لشکر کشی اور حملہ نہیں کرتے تھے کہا کہ افسوس کہ سعودی حکمرانوں کی نئی نسل کھلے عام علاقے میں بدامنی کا باعث بن گئی ہے اور عراق و یمن میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہے۔

 جنرل محسن رضائی نے مزید کہا کہ علاقے کی سیکورٹی کی صورت حال اچھی نہیں ہے اور داعش شمالی افغانستان کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے اور وہاں سے تاجکستان اور وسطی ایشیا کو بھی خطرہ پیدا ہو سکتا ہے کہ جو مغربی چین کے لئے بھی خطرناک ہوگا اور اس علاقے میں چین کی موجودگی بڑھ سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲