اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی حج تنظیم کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سانحہ منی میں شہید ہونے والے ایرانی حاجیوں کی تعداد 464 سے تجاوز کر گئی.
اس بيان كے مطابق حج کمیٹی شہيد حجاج كے ناموں كي فہرست جلد جاري كر دے گی.
حج کمیٹی كے مطابق، 14 ايراني زخمي سعودي عرب كے ہسپتالوں ميں موجود ہيں.
اس سال اسلامي جمہوريہ ايران سے 64000 ايراني شہري حج كي ادائيگي كے لئے سعودي عرب گئے، جہاں مسلماںوں كے سب سے بڑے اجتماع سے متعلق نااہلي اور بد انتظامي كي وجہ سے مني ميں دوران حج بھگدڑ مچنے سے بد قسمتي سے 464 ايراني شہيد ہو گئے. جبکہ سانحے ميں 241 ايراني حاجي اب تك لاپتہ ہيں.
واضح رہے کہ سانحہ میں 4173 حاجی جانبحق ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲