29 ستمبر 2015 - 11:11
عراق کے مختلف صوبوں میں فوج کی فضائیہ کاروائیاں، درجنوں دھشتگرد ہلاک

عراق کے مختلف صوبوں میں داعش دہشت گردوں کے خلاف عراقی فضائیہ کی کاروائیوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دجلہ آپریشنل کمان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے مشرقی عراق میں واقع صوبے دیالہ کے صدر مقام بعقوبہ کے شمال مشرق میں واقع مختلف قصبوں اور دیہاتوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں تینتیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ان کا ایک سرغنہ ہنیم التیونسی بھی شامل ہے۔

 ان حملوں میں دہشت گردوں کی کئی گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ صوبے الانبار کے سیکورٹی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ الرمادی کے پولیس اہلکاروں نے پیر کے روز مشرقی الرمادی میں کم از کم بیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن میں داعش دہشت گردوں کا ایک سرغنہ ابو اسامہ السفیانی بھی شامل ہے۔
ادھر بغداد آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ بغداد اور اس کے اطرف کے علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کی کارروائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے جبکہ ان دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲