اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں فائر کی ہیں ۔ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں ، اطلاعات کے مطابق واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی جوان مسجد الاقصی میں اسرائیلی فورسز کی مداخلت کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169