اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی حج کمیٹی کے عہدہ دار نے منیٰ کے دردناک سانحے میں ایرانی حجاج میں سے جانبحق ہوئے افراد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تاہم اس دلخراش واقعے میں 155 ایرانی حجاج جانبحق ہو چکے ہیں۔
حمید محمدی نے مزید کہا: زخمی ہوئے افراد کی تعداد 85 اور گم شدہ افراد کی تعداد 323ہے۔
انہوں نے ایرانی حجاج کے جسدوں کو ایران منتقل کئے جانے بارے میں بتایا کہ جسدوں کو ایران منتقل کئے جانے کے بارے میں ابھی کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا لیکن کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد انہیں ایران منتقل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲