25 ستمبر 2015 - 19:08
عید الاضحٰی کے موقع پرپاکستانی صدر اور وزیراعظم کے قوم کیلئے پیغامات

وزیراعظم پاکستان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ قربانی اپنے آپ کو اعلٰی انسانی مقاصد کےلیے وقف کر دینے کا نام ہے، ہماری قربانی ہی معاشرے اور قوم کو زندہ رکھتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ کل کے لیے اپنا آج قربان کرنے والے جوانوں کو بھولنا نہیں چاہیئے۔ تمام تر مفادات سے بالاتر ہو کر انتہا پسندانہ رویوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ آج کا دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ ہماری مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں مصروف ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قربانی اپنے آپ کو اعلٰی انسانی مقاصد کے لیے وقف کر دینے کا نام ہے، ہماری قربانی ہی معاشرے اور قوم کو زندہ رکھتی ہے، یہی وہ جذبہ ہے جو قوموں کو آگے لے کر جاتا ہے۔

.......

/169