20 ستمبر 2015 - 18:51
کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان دراصل انڈیا، اسرائیل اور امریکہ کے ایجنٹ ہیں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بڈھ بیر پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے پی اے ایف ائیر بیس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے منطقی انجام تک جاری رہنا چاہئیے، دہشت گرد اور ان کے حواریوں کو نشان عبرت بنانے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بڈھ بیر پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے پی اے ایف ائیر بیس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے منطقی انجام تک جاری رہنا چاہئیے، دہشت گرد اور ان کے حواریوں کو نشان عبرت بنانے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان دراصل انڈیا، اسرائیل اور امریکہ کے ایجنٹ ہیں جو پاکستان کی سلامتی کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے ہیں، طالبان، داعش،النصرہ اور بوکوحرام اسلام دشمن صہیونی آلہ کار ہیں جو اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، انہوں نے نمازیوں، پاک فوج اور پی اے ایف کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر خاک میں ملا دیا ہے۔ انشااللہ ہمارے پاک شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، ان کی یہ قربانی وطن عزیز کی سلامتی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدائے پشاور کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

.......

/169