20 ستمبر 2015 - 17:22
سعودی عرب کے شیخ شام کی جوان لڑکیوں کا جنسی استحصال کرتے ہیں: انڈیپنڈنٹ

سعودی عرب اور دیگر گلف ممالک کے امیر شیخ شام کے نادار اور مفلس خاندانوں کی جوانوں لڑکیوں کو چند ڈالر کے عوض خرید رہے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی روزنامہ انڈیپنڈنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں عرصہ سے جاری تنازعہ کی وجہ سے شامی خاندان اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں، جسکی وجہ سے سعودی عرب سے امیر شیخ ان خاندانوں کی جوان لڑکیوں کو اپنی جنسی حوس کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

برطانوی اخبار نے لکھا ہے ان جوان لڑکیوں کا جنسی استحصال اردن میں بھی کیا جارہا ہے۔

اسی اخبار نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر گلف ممالک کے امیر شیخ شام کے نادار اور مفلس خاندانوں کی جوانوں لڑکیوں کو چند ڈالر کے عوض خرید رہے ہیں، پھر انکا جنسی استحصال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شامی خاندان جو ہجرت کرکے پڑوسی ممالک کے مہاجر کیمپ میں زندگی گزار رہے ہیں ، ان میں سے ایک خاندان کی 17 اور 16سالہ دو نوجوان بہنوں سے ایک سعودی بوڑھے شیخ نے شادی کی اور بیس دن بعد وہ انہیں چھوڑ کا غائب ہوگیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲