19 ستمبر 2015 - 14:16
کراچی آستانہ زندہ پیرکےمزار پر حملہ۔ دوزائرین شہید چار زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں آستانہ زندہ پیر کے نام سے مشہور مزار پر حملےکے نتیجے میں آستانے میں موجود 2 افراد شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں آستانہ زندہ پیر کے نام سے مشہور مزار پر حملےکے نتیجے میں آستانے میں موجود 2 افراد شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی کراچی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق حملہ آور 4 تھے جو کہ موٹر سائیکل پر آئے اور مزار پر موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں انتہا پسند کالعدم اہلست ولجماعات کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

.......

/169