16 ستمبر 2015 - 11:37
دشمن کا اثر و رسوخ حاصل کرنا ایران کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے

رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے مراکز میں دشمن کے پٹھووں کے اثر و رسوخ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں اور اہلکاروں نے بدھ کے دن رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج دشمن کا اثر و رسوخ حاصل کرنا اسلامی ایران کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ نظریاتی، ثقافتی اور سیاسی اثر و رسوخ کے مقابلے میں اقتصادی اور سیکورٹی سے متعلق اثر و رسوخ کو کم اہمیت حاصل ہے۔ البتہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں سمیت مختلف ایرانی حکام نے سیکورٹی اثر و رسوخ کا راستہ روک دیا ہے اور اقتصادی حکام کو بھی اقتصادی اثر و رسوخ کے بارے میں خبردار رہنا چاہئے۔
آپ نے فرمایا کہ دشمن ثقافتی اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لئے معاشرے کا تحفظ کرنے انہیں پائیدار رکھنے والے عقائد کو کمزور اور ان میں خلل ڈالنے کے درپے ہے۔ وہ سیاسی اثر و رسوخ کے حصول کے لئے پالیسی سازی کے مراکز میں اثر و رسوخ حاصل کے لئے کوشاں ہے اور ان مراکز میں اثر و رسوخ حاصل نہ ہونے کی صورت میں وہ فیصلہ سازی کے مراکز میں اثر و رسوخ پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اگر ہم بیدار رہیں تو دشمن کی امیدیں مایوسی میں بدل جائیں گی۔ ہمیں انقلاب کے اصولوں اور انقلابی فکر کو انتہائی مستحکم کرنا چاہئے اور یہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دانشور کمانڈروں اور ایران کے تمام انقلابی دانشوروں کا بنیادی فریضہ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ جب کسی ملک میں سامراجیوں کو سیاسی اثر رسوخ حاصل ہو جاتا ہے تو اس ملک کی پالیسیاں ان کے فیصلوں کے مطابق بنتی ہے اور وہ ملک سامراجیوں کے فیصلوں کے مطابق ہی عمل کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲