9 ستمبر 2015 - 13:44
ایران اور ایکواڈور میں تعاون کی توسیع پر تاکید

حجت الاسلام ابو ترابی فرد نے کہا ہے کہ ایران اقتصادی، تجارتی، انجینئرنگ، تکنیکی، سائنسی، تعلیمی اور سیاحت کے شعبوں میں ایران اور ایکواڈور میں تعاون کی توسیع کی حمایت کرتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حجت الاسلام ابو ترابی فرد نے کہا ہے کہ ایران اقتصادی، تجارتی، انجینئرنگ، تکنیکی، سائنسی، تعلیمی اور سیاحت کے شعبوں میں ایران اور ایکواڈور میں تعاون کی توسیع کی حمایت کرتا ہے.

يہ بات انہوں نے ايران ايكواڈور پارليماني دوستي گروپ اور ايكواڈور پارليمنٹ ايجوكيشن كميشن كي ركن ہيمنا پونس سے ايك ملاقات ميں كہي.

اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ايكواڈور كے درميان سياسي، اقتصادي اور ثقافتي تعلقات كے قيام سے دونوں ممالك كو فائدہ ہو گا.

ايران ايكواڈور پارليماني دوستي گروپ اور ايكواڈور پارليمنٹ ايجوكيشن كميشن كي ركن ہيمنا پونس نے كہا كہ ايكواڈور اپنے تمام دوست ممالك كے ساتھ تعلقات كو وسيع كرنے كا خواہاں ہے.

انہوں نے پارليماني وفود كے تبادلوں كي ضرورت پر زور ديا اور كہا كہ اتوار كے روز ايكواڈور لاطيني امريكہ سے ايك اہم وفد تہران پہنچا.

اس وفد ميں ايران ايكواڈور پارليماني دوستي گروپ كے بورڈ كے اركان اور جنوبي امريكي ملك كي ثقافت اور ٹيكنالوجي پارليماني كميشن كے سربراہ بھي موجود ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ يہ دورہ مشتركہ پارليماني دوستي گروپ كے سربراہ حامد رضا فولادگر كي جانب سے دعوت پر كيا جا رہا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲