9 ستمبر 2015 - 13:23
ایران اور آسٹریا کے ساتھ تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں: ڈاکٹر علی لاریجانی

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریا کے ساتھ تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں اور سیاسی ، اقتصادی اور تجارتی مسائل میں دونوں کے ملکوں کے درمیان قریبی تعاون رہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائےاسلامی کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے منگل کے روز آسٹریا کے صدر ہاینس فیشر اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ تہران میں ملاقات کی- اس ملاقات میں علی لاریجانی نے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ،مجلس شورائےاسلامی، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کےفروغ کی حمایت کرتی ہے- انہوں نے امید ظاہر کی کہ آسٹریا کے صدر کا دورہ ایران، علاقائی اور عالمی سطح پر سیاسی و اقتصادی مسائل میں تعاون کے نئے افق میں، سنگ میل ثابت ہوگا- مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے آسٹریا کی جانب سے ویانا میں، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آسٹریا، اپنے آزادانہ موقف اور یورپی یونین میں اہم کردار کا حامل ہونے کے سبب مذاکرات کے لئے بہت مناسب تھا- آسٹریا کے صدر نے بھی اپنے دورہ ایران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ، مستقبل میں مشترکہ تعاون کے فروغ کے لئے آسٹریا کے واضح رجحان اور دلچسپی کا غماز ہے اور اس تعاون کو فروغ دینے نیز اہم علاقائی اور عالمی مسائل کے سلسلے میں مذاکرات کے لئے، یورپی یونین کے دروازے کھلے ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲