اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے صدر ہانس فیشر نے ایران اور آسٹریا کے درمیان تعاون کے چار سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب کے بعد صدر مملکت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا-
آسٹریا کے صدرنے نامہ نگار کے اس سوال کے جواب میں کہ آپ کی جانب سے ایران کے لئے برآمدات میں پانچ گنا اضافے کا ہدف کہ جس کی مالیت ایک ارب یورو ہوگی، تہران کے لئے کتنا حصہ مدنظررکھا گیا ہے، کہا کہ اس لین دین میں کسی کو دوسرے سے زیادہ حصہ نہیں ملے گا اور یہ دونوں ملکوں کے فائدے میں ہوگا-
انھوں نے مزید کہا کہ ایران اورآسٹریا کے تعلقات دیرینہ ہیں اورآسٹریا نے کبھی بھی ایران میں استعماری کردار ادا نہیں کیا ہے اوراس لحاظ سے ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں اس طرح کی مشکلات ورثے میں نہیں ملی ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲