اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران جوہری معاہدے کے بعد تہران اور ٹوکیو آئندہ ہفتے باہمی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کریں گے.
جاپاني وزارت خارجہ كي طرف سے جاري ہونے والے ايك مشتركہ اعلاميے كے مطابق پير كے روز سے اسلامي جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران ميں تين روزہ اجلاس شروع ہوگا.
جاپان ايران كے ساتھ اپنے اقتصادي اور تجارتي تعاون كو وسعت دينے كا ارادہ ركھتا ہے.
جاپاني نيوز ايجنسي كيودو كے مطابق، اميد كي جاتي ہے كہ باہمي مشتركہ سرمايہ كاري معاہدے كے بعد ايراني منافع بخش ماركيٹوں ميں جاپاني تجارتي اور ٹريڈنگ كمپنياں بہترين كام كريں گي.
اس بات كو مد نظر ركھتے ہوئے كہ جرمني، فرانس، اٹلي اور بھارت كي طرف سے اعلي سطحي سياسي اور اقتصادي وفود نے اسلامي جمہوريہ ايران كے دورے كيے ہيں اور اعلي حكام كے ساتھ ملاقاتيں اور كئي معاہدے ہوئے ہيں تو جاپان بھي اپنے سياسي حريفوں كے مقابلے ميں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲