اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ در حقیقت ایران کے خلاف جو پابندیاں عالمی قوانین اور ضابطوں کو نظرانداز کرکے اور کوئی ثبوت پیش کئے بغیر مسلط کی گئی ہیں ان کا مقصد سیاسی اور نفسیاتی دباؤ ڈالنا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں یورپی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے خود اپنے طور پر مسلط کی جاتی تھیں اور ان کا تحریری شکل میں کوئی وجود نہیں تھا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ مزید لکھتے ہیں کہ اس تناظر میں بہت سی مغربی کمپنیاں یا تو ایرانی کمپینوں کے ساتھ لین دین سے اجتناب کرتی تھیں یا پھر وہ نہیں چاہتی تھیں کہ بین الاقوامی ٹینڈرز میں ایران کی صنعتی اور انجینئرنگ کمپنیوں کو شریک کریں-
ایران کے نائب وزیر خارجہ بعیدی نژاد نے کہا کہ ان پابندیوں کا منسوخ کیا جانا، جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد سے قبل بھی ممکن ہے کیوں کہ یہ ایسی پابندیاں ہیں جو اصلی پابندیاں نہیں اور تحریری شکل میں بھی ان کا کوئی وجود نہیں لہذا ان کو منسوخ کرنے کے لئے جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ضرورت نہیں-
.......
/169