اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی بری فوج کے کمانڈر احمد رضا پوردستان نے بدھ کو تہران میں بری فوج کے سینئر کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، علاقے میں دہشت گرد اور تکفیری گروہوں کی حمایت کرتا ہے-
جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا کہ امریکہ علاقے میں فوجی جنگ میں اب تک ناکام رہا ہے اور اس نے مجبور ہو کر اپنی اسٹریٹیجی تبدیل کر دی ہے-
جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا کہ علاقے میں امریکہ کی نئی اسٹریٹیجی، فرقہ وارانہ جنگ چھیڑنا ہے اور اسی کے تحت اس نے دہشت گرد اورتکفیری گروہوں کو جنم دیا ہے اور وہ ان کی حمایت کرتا ہے-
جنرل احمد رضا پوردستان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی مسلح افواج دہشت گرد گروہوں کے تمام اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے، کہا کہ علاقے میں داعش کے فوجی خطروں اور اقدامات کا مقصد، اسلام کی شبیہ بگاڑ کر پیش کرنا ہے-
ایران کی بری فوج کے کمانڈرنے ایران کے ساتھ امریکہ کی دشمنی کا سلسلہ جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کے ساتھ امریکہ کی دشمنی کی جڑیں گہری ہیں کیونکہ غاصب اسرائیلی حکومت امریکہ کی ریڈ لائن ہے اور ایران، بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کا مخالف ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲