اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کو ایرانی فوج کی خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈروں اورحکام سے ملاقات میں ملک کے دفاع میں فوج کے اس شعبے کی ذمہ داریوں کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اورکہا کہ اس فوجی شعبے کوہرطرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے اور اپنے آپشن اور آمادگی بڑھانی چاہئے-
ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے ایئرڈیفنس بیس کی تشکیل کے دن کی مناسبت سے ہونے والی اس ملاقات میں خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈروں اورجوانوں کی جدوجہد کوسراہا اورکہا کہ فضائی دفاعی ذمہ داریوں کی حساسیت اوران کے بارے میں تشویش اس حقیقت کی غماز ہے کہ دشمن کی تمام ممکنہ چالوں اورکمزور پہلؤوں کا پتہ لگایا جائے تا کہ ان کا سامنا ہونے پرواضح پروگرام اورراہ حل موجود رہے-
آپ نے حکام پرعوام کے اعتماد کو ایک اہم امانت قرار دیا اور کہا کہ مسلح افواج اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حکام کو اس اعتماد کی بخوبی قدر کرنی چاہئے اوراپنی ذمہ داریوں پرعمل کرکے اس کی لاج رکھنی چاہئے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲