27 اگست 2015 - 11:11
یمن میں امریکی ڈرون کے ذریعے حملہ، ۵ دھشتگرد ہلاک

یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ یمن میں القاعدہ دہشت گردوں کو سعودی عرب کی بھر پور اور مکمل حمایت حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے جنوبی شہر مکلا کے ایک مکان پراس وقت ڈرون طیارہ نے حملہ کیا جب القاعدہ کی جزیرہ نما عرب شاخ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد جمع تھے، ڈرون حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ جب کہ 5 القاعدہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ یمن کا شہر مکلا القاعدہ کا مضبوط گڑھ ہے یمن میں سرگرم القاعدہ دہشت گردوں کو سعودی عرب کی پشتپناہی بھی حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲