اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے مشرقی علاقوں میں واقع کیمیاوی مواد کے ایک کارخانے میں دھماکہ ہوا ہے۔
ہفتے کی شام ہونے والے دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق متاثرین کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے۔ واضح رہے کہ زیبو شہر، چین کے مشرقی صوبے شاندونگ میں واقع ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دس روز قبل بھی چین کے تیانجین بندرگاہ پر ایک بھیانک دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک سو اکیس لوگ ہلاک اور دسیوں عام شہری زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ لوگوں نے گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات کا رخ کرلیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲